پھر در مصطفی کی یاد آئی

islamkidunya
پھر در مصطفی کی یاد آئی

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – پھر در مصطفی کی یاد آئی

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

پھر در مصطفی کی یاد آئی

کعبہ مدعا کی یاد آئی

کھل گیا جس سے دائمی گل دل

اس صبا اس ہوا کی یاد آئی

جو تھا ورد زماں مواجہہ میں

اس درد وفا کی یاد آئی

ہے جو تزئین مسجد نبوی

پھر اسی نقش پا کی یاد آئی

جالیوں کی قریں جو مانگی تھی

اس مراد و دعا کی یاد آئی

دیکھ کر اپنا عالم مسرور

ان کے لطف و عطا کی یاد آئی

ہوگئی پھر جبین دل بیتاب

قبلتیں و قبا کی یاد آئی

بن گیا قلب منبع انوار

گنج نور و ضیا کی یاد آئی

پھر مچلنے لگا ہے دل بہزاد

خاتم الانبیاءﷺ کی یاد آئی

اُرْدُو نعت لیرکس

قربان میں اُن کی بخشش کے مقصد بھی زباں پر آیا نہیں

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

Subscribe to our Youtube Channel

Comments

Leave a Reply

Next Post

ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسل – ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے Hum Madinay Say Allah Kun Aa Gaye اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ […]
ہم مدینے سے اللہ کیوں آگئے