کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

islamkidunya
KOI SALEEQA HAI AARZOO KA NA BANDAGI MERI BANDAGI HAI

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

KOI SALEEQA HAI AARZOO KA NA BANDAGI MERI BANDAGI HAI

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں

تمہی سےمانگیں گےتم ہی دو گے، تمھارے در سے ہی لو لگی ہے

عمل کی میرےاساس کیا ہے، بجز ندامت کےپاس کیا ہے

رہے سلامت بس اُن کی نسبت، میرا تو بس آسرا یہی ہے

عطا کیا مجھ کو دردِ اُلفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت

میں اس کرم کےکہاں تھا قابل، حضور کی بندہ پروری ہے

تجلیوں کےکفیل تم ہو ، مرادِ قلب خلیل تم ہو

خدا کی روشن دلیل تم ہو ، یہ سب تمھاری ہی روشنی ہے

بشیر کہیےنذیر کہیے، انھیں سراج منیر کہیے

جو سر بسر ہے کلامِ ربی ، وہ میرے آقا کی زندگی ہے

یہی ہے خالد اساس رحمت یہی ہے خالد بنائے عظمت

نبی کا عرفان زندگی ہے، نبی کا عرفان بندگی ہے

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تمھارا کرم ہے آقاﷺ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں  

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں

Comments

Leave a Reply

Next Post

دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے

دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے – Dil Thikana Mere Huzoor Ka Hai اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ دل ٹھکانہ میرے […]
دل ٹھکانہ میرے حضور کا ہے
%d bloggers like this: