نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

NAIMATAIN BAANT’TA JIS SIMT WO ZEESHAN GAYA NAAT LYRICS

 نعت لیرکس  – نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

NAIMATAIN BAANT’TA JIS SIMT WO ZEESHAN GAYA NAAT LYRICS

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

 

نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

ساتھ ہی منشیِ رحمت کا قلم دان گیا

لے خبر جلد کہ غیروں کی طرف دھیان گیا

میرے مولیٰ مرے آقا ترے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ ناکام تمنا ہی رہی

ہائے وہ دل جو ترے در سے پُر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تری یاد سے معمور رہا

للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مرے آقا کی عنایت نہ سہی

پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

آج لے اُن کی پناہ ، آج مدد مانگ ان سے

پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اف رے منکر یہ بڑھا جوش تعصب آخر

بھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینہ پہنچے

تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

بھر دو جھولی میری یا محمد  لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی 

اُرْدُو نعت لیرکس

Comments

One thought on “نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا

Leave a Reply

Next Post

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا

اُرْدُو نعت لیرکس – وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا WOHI RAB HAI JISNE TUJHKO HAMA’ATAN KARAAM BANAYA اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی […]
WOHI RAB HAI JISNE TUJHKO HAMA’ATAN KARAAM BANAYA
%d bloggers like this: