سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے

islamkidunya

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے

Sunte Hain Keh Mehshar Mein Sirf Unki Rasai Hai

Naat Lyrics In Urdu

 

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

سنتے ہیں کہ محشر میں صرف اُن کی رسائی ہے

گر اُن کی رسائی ہے لو جب تو بن آئی ہے

مچلا ہے کہ رحمت نے امّید بندھائی ہے

کیا بات تِری مجرم کیا بات بنائی ہے

سب نے صفِ محشر للکار دیا ہم کو

اے بے کسوں کے آقا! اب تیری دہائی ہے

یوں تو سب اُنھیں کا ہے پر دل کی اگر پوچھو

یہ ٹوٹے ہوئے دل ہی خاص اُن کی کمائی ہے

زائر گئے بھی کب کے دن ڈھلنےپہ ہے پیارے

اٹھ میرے اکیلے چل کیا دیر لگائی ہے

بازارِ عمل میں تو سودا نہ بنا اپنا

سرکارِ کرم تجھ میں عیبی کی سمائی ہے

گرتے ہووں کو مژدہ سجدے میں گرے مولیٰ

رو رو کے شفاعت کی تمہید اٹھائی ہے

اے دل یہ سلگنا کیا جلنا ہے تو جل بھی اٹھ

دم گھٹنے لگا ظالم کیا دھونی رَمائی ہے

مجرم کو نہ شرماؤ اَحباب کفن ڈھک دو

منھ دیکھ کے کیا ہوگا پردے میں بھلائی ہے

اب آپ سنبھالیں تو کام اپنے سنبھل جائیں

ہم نے تو کمائی سب کھیلوں میں گنوائی ہے

اے عشق تِرے صدقے جلنے سےچُھٹے سستے

جو آگ بجھا دے گی وہ آگ لگائی ہے

حرص و ہوسِ بد سے دل تو بھی ستم کر لے

تو ہی نہیں بے گانہ دنیا ہی پرائی ہے

ہم دل جلے ہیں کس کے ہَٹ فتنوں کے پرکالے

کیوں پھونک دوں اِک اُف سے کیا آگ لگائی ہے

طیبہ نہ سہی افضل مکّہ ہی بڑا زاہد

ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے

مطلع میں یہ شک کیا تھا واللہ رضؔا واللہ

صرف اُن کی رسائی ہے صرف اُن کی رسائی ہے

اُرْدُو نعت لیرکس

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

Comments

Leave a Reply

Next Post

حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجئے

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – حرزِ جاں ذکرِ شفاعت کیجئے HIRZ E JAAN ZIKR E SHAFA’AT KIJIYE – NAAT LYRICS اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ […]
HIRZ E JAAN ZIKR E SHAFA’AT KIJIYE