50+ Alhamdulillah Quotes in Urdu | Allah Tera Shukr Hai!
Alhamdulillah Quotes in Urdu
Alhamdulillah Quotes in Urdu – Allah Tera Shukr Hai
شکر کی تعریف:
’’شکر کی حقیقت نعمت کا تصور اور اُس کا اظہار ہے، جبکہ ناشکری نعمت کو بھول جانا اور اس کو چُھپاناہے۔‘‘
اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
( لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ وَ لَىٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ(۷))(پ۱۳، ابراھیم: ۷)
ترجمۂ کنزالایمان: ’’ اگر احسان مانو گے تو میں تمہیں اور دوں گااور اگر ناشکری کرو تو میرا عذاب سخت ہے ۔‘‘
(حدیث مبارکہ)دنیا وآخرت کی بھلائیاں:
حضرتِ سیدنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حسنِ اخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ جسے چار چیزیں مل گئیں اسے دنیاوآخرت کی بھلائی مل گئی:
(۱)شکر کرنے والادل
(۲)ذکر کرنے والی زبان
(۳) آزمائش پر صبر کرنے والا بدن اور
(۴)اپنے آپ اور شوہر کے مال میں خیانت نہ کرنے والی بیوی۔‘‘
Thanks to Allah Quotes in Urdu – Alhamdulillah Quotes in Urdu – Allah Tera Shukr Hai
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں محمدﷺ کا امتی بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں مسلمان بنایا۔
یا اللہ تیرا شکر ہے تو نے ہمیں لاکھوں سے بہتر زندگی دی۔
اے میرے اللہ، جو لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اگر تو ان کے دلوں میں میری محبت نہ ڈالتا تو میرے سے زیادہ تنہا انسان کوئی نہ ہوتا۔
میں اس کا شکر ادا کرتا ہوں۔
اے اللہ، تو نے مشکل آنے سے پہلے اس کو حل کر دیا۔ میں اس کا شکر ادا کرتا ہوں۔
Ya Allah Tera Shukar Hai
اے اللہ تیرا شکر ہے تونے مجھے انسان بنایا اور مسلمان بنایا اور پیغمبر آخرالزمان محمد رسول اللہ علیہ وسلم کا امتی بنایا
اے اللہ میں تیری بے شمار نعمتوں کا شکر گزار ہوں
Ae Allah mein teri be shumar naimaton ka shukr ada karta hun
Some More Alhamdulillah Quotes in Urdu
Her Waqt Allah Ka Shukr Ada Kro k Hum Lakhon Kroro Say Behtr Hen
Ya Allah Tera Shukr Hay
Ya Allah Tera Ehsaan Hay
ہر وقت اللہ کا شکر کرو کہ ہم لاکھوں کروڑوں سے بہتر ہیں
یا اللہ تیرا شکر ہے
یا اللہ تیرا احسان ہے
__________________________
انفرادی نعمتوں پر شکر کی وجوہات:
اجتماعی شکر کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر شکر کرنے کی بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں کیونکہ اﷲ تعالیٰ ہر بندے کے ساتھ انفرادی معاملہ کرتے اور خاص طور پر اسے اپنی نعمتوں سے نوازتے ہیں تاکہ اسے شکر کے امتحان میں ڈال کر آزمائیں۔انفرادی طور پر شکر کرنے کے درج ذیل مواقع یا وجوہات ہوسکتی ہیں:
٭…… مال اور جائدا د میں فراوانی پر شکر ۔ یعنی کیش ، بنک بیلنس، مکان، جائداد ، مویشی اور جائداد کی دیگر صورتوں میں فراوانی پر اﷲ کا شکر ادا کرنا۔
٭……اولاد میں کثرت یا حسب توقع اولاد کے حصول میں کامیابی پر اﷲ کا شکر گذار ہونا۔
٭……بہتر اور اعلی ٰمیعار زندگی پر تشکر ۔ یعنی ایسی زندگی جس میں مادی و روحانی دونوں پہلوؤں سے سکون حاصل ہو۔
٭……صحت کی بہتری پر تشکر ۔ صحت میں تمام اعضاء کی سلامتی، بیماری سے حفاظت، یا بیماری سے صحتیابی، کسی بھی جسمانی معذوری سے مبراء ہونا وغیرہ شامل ہیں۔
٭…… ماں باپ کا سایہ سر پر موجود ہونے پر اﷲ کا شکر گذار ہونا۔
٭…… تعلیم میں اضافے پر شکر گذار ہونا۔
٭…… غیر معمولی ظاہری حسن پر تشکر کرنا۔
٭…… اچھے حافظہ اور عقل پر شکر گذار ہونا۔
٭…… شہرت اور عزت حاصل ہو نے پر تشکر کرنا۔
٭…… کسی مصیبت یا بیماری سے نجات پانے پر شکر گذار ہونا۔
٭……کسی گناہ سے بچنے پر یا نیکی کرنے پر شکر کا اظہار کرنا۔
٭…… نعمت کا کسی اور صورت میں ملنے پر شکر کرنا۔
________________________________
یہ نہ سوچو کے الله دعا کو فوراً قبول کیوں نہیں کرتا یہ شکر کرو کے اللہ تعالی تمہارے گناہوں کی سزا نہیں دیتا
________________________________