Urdu Blog

امام اعظیم ابو حنیفہؒ کی علمی بصیرت

امام اعظیم ابو حنیفہؒ کی علمی بصیرت

خلیفہ ہارون الرشید کے پاس ایک ملحد شخص آیا اور کہنے لگا: ’ اے امیر المومنین ! تیر عہد کے علماءنے اس پر اتفاق کیا ہے کہ اس دنیا کا کوئی خالق ضرور ہے۔ ان میں سے جو عالم وفاضل ہوا، اسے یہاں حاضر ہونے کا حکم دیا جائے ، تاکہ میں آپ کے سامنے اس کے ساتھ بحث کروں اور ثابت کردوں کہ دنیا کا کوئی بنانے والا نہیں۔ ‘

روزنامہ امت کے مطابق چونکہ امام ابو حنیفہؒ کا اس وقت کے علماءمیں بڑا نام اور افضل مقام تھا۔ لہٰذا ہارون رشید نے آپؒ کے پاس پیغام بھیجا اور کہا: ” اے مسلمانوں کے امام! آپ کو اطلاع ہے کہ ہمارے ہاں ایک شخص آیا ہے اور وہ دعویٰ کرتا ہے کہ صانع (کائنات کا بنانے والا ) کوئی نہیں اور وہ آپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہے ۔ ‘


امام صاحب ؒ نے فرمایا: میں ظہر کے بعد آجاﺅں گا ۔ خلیفہ کا پیغام برآیا اور جو کچھ امام صاحبؒ نے فرمایا، اس کی اطلاع دے دی ۔ خلیفہ نے دوبارہ پیغام بھیجا۔ امام ابو حنیفہؒ اُٹھے اور خلیفہ کے پاس آئے ۔ ہارون رشید نے آپ کا استقبال کیا آپ کو ساتھ لایا اور مقام بلند پر جگہ دی۔ سب دربار میں جمع ہوگئے۔


ملحد نے کہا : اے ابو حنیفہ ! آپ نے آنے میں دیر کیوں کردی؟
امام صاحبؒ نے جواب دیا : مجھے ایک عجیب بات پیش آئی ، اس لیے دیر ہوگئی ۔ وہ یہ کہ میرا گھر دریائے دجلہ کے اس پار ہے۔ میں اپنے گھر سے نکلا اور دجلہ کے کنارے آیا ، تاکہ اسے عبورکروں ۔ میں دجلہ کے کنارے ا
یک پرانی اور شکستہ کشتی دیکھی ، جس کے تختے بکھر چکے تھے۔ جونہی میری نگاہ اس پر پڑی ، تختوں میں اضطراب آیا، انہوں نے حرکت کی اور خود ہی اکٹھے ہوگئے۔ ایک حصہ دوسرے حصہ سے جڑگیا اور بغیر کسی بڑھئی کے سالم کشتی خوش بخود تیار ہوگئی۔ میں اس کشتی پر بیٹھا اور وہ کشتی بغیر ملاح کے دریا کے دوسرے کنارے کی طرف چلنے لگی۔ اس طرح میں نے دریا عبور کیا اور یہاں آگیا۔


ملحد نے کہا : اے رﺅسائے دربار ! جو کچھ تمہارا امام و یشو اور تمہارے عہد کا افضل انسان کہہ رہا ہے، اسے سنو ! کیا تم نے ایسی جھوٹی بات کبھی سنی ہے؟ شکستہ کشتی بغیر کسی کاریگر کے کبھی خود بھی بنی ہے؟ اور بغیر ملاح نے خود بخود کبھی چلی ہے؟ یہ تو محض جھوٹ ہے۔
امام صاحبؒ نے فرمایا: اے کافر مطلق ! اگر کسی کاریگر یا بڑھئی کے بغیر کشتی ازخود نہیں بن سکتی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ یہ عظیم کائنات خود بخود وجود میں آجائے اور جب کسی ملاح کے بغیر کشتی خود چل نہیں سکتی

تو یہ کیسے سمجھ لیا جائے کہ نظام کائنات بغیر کسی چلانے والے کے خود بخود چل رہا ہے۔
امام اعظیم ابو حنیفہؒ کی اس علمی بصیرت اور عجیب استدلال سے جہاں اور لوگوں کا ایمان پکا ہوا ، وہاں وہ ملحد و بے دین بھی راہ راست پر آگیا اور خداتعالیٰ کی ذات و حدہ‘ لا شریک کا دل سے قائل ہوگیا۔

ضرور پڑھیں

ﷲ بطور گواہ کافی ہے

وہ کون سا کھانا ہے جو سب سے پہلے جنتیوں کو کھانے کے لیے دیا جائے گا؟

سلام کے آداب

قیامت آنے کی دس بڑی نشانیاں

علامات قیامت میں سب سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانی

استغفار و توبہ – احادیث کی روشنی میں

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button