پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

islamkidunya
POOCHTE KYA HO ARSH PAR YU’N GAYE MUSTAFA KE YU’N

 

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمپوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

POOCHTE KYA HO ARSH PAR YU’N GAYE MUSTAFA KE YU’N

Collection of Naat Lyrics

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

پوچھتے کیا ہو عرش پر یوں گئے مصطفیٰ کہ یوں

کیف کے پر جہاں جلیں کوئی بتائے کیا کہ یوں

قصرِ دنیٰ کے راز میں عقلیں تو گم ہیں جیسی ہیں

روحِ قدس سے پوچھئے تم نے بھی کچھ سنا کہ یوں

میں نے کہا کہ جلوۂ اصل میں کس طرح گُمیں

صبح نے نورِ مہر میں مٹ کے دکھا دیا کہ یوں

ہائے رے ذوقِ بے خودی، دل جو سنبھلنے سا لگا

چھک کے مہک میں پھول کی گرنے لگی صبا کہ یوں

دل کو دے نور و داغِ عشق، پھر میں فدا دونیم کر

مانا ہے سن کے شقِ ماہ، آنکھوں سے اب دکھا کہ یوں

دل کو ہے فکر کس طرح مُردے جِلاتے ہیں حضور

اے میں فدا لگا کے ایک ٹھوکر اُسے بتا کہ یوں

باغ میں شکرِ وصل تھا، ہجر میں ہائے ہائے گُل

کام ہے ان کے ذکر سے ،خیر وہ یوں ہوا کہ یوں

جو کہے شعر و پاسِ شرع، دونوں کا حسن کیونکر آئے

لا اسے پیشِ جلوہ زمزمۂ رضا کہ یوں

اُرْدُو نعت لیرکس

بھر دو جھولی میری یا محمد  لوٹ کر میںنہ جاوّں گا خالی 

حالِ دل کس کو سناوں آپ کے ہوتے ہوئے

حلقے میں رسولوں کے وہ ماہِ مدنی ہے

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں

Comments

Leave a Reply

Next Post

اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں AHLE SIRAT ROOH E AMIN KO KHABAR KAREN COLLECTION OF NAAT LYRICS اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی […]
AHLE SIRAT ROOH E AMIN KO KHABAR KAREN
%d bloggers like this: