Urdu Blog

ایمان كے متعلق احادیث

ایمان كے متعلق احادیث

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکوئی تم میں سے مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کو میری محبت اولاد، ماں، باپ اور سب لوگوں سے زیادہ نہ ہو”۔

(صحیح مسلم ، حدیث نمبر 169)

 

سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں کہا: یا رسول اللہ! کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں”۔

(صحیح مسلم ، حدیث نمبر 163)

 سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں تھے: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان بچے رہیں۔

(صحیح مسلم ، حدیث نمبر 162)

‏‏‏‏ طلحہ بن عبیداللہ سے روایت ہے، نجد والوں (نجد عرب میں ایک ملک ہے) میں سے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کے بال بکھرے تھے۔ ہم اس کی آواز کی گنگناہٹ سنتے تھے لیکن سمجھ میں نہ آتا تھا کہ کیا کہتا ہے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک آیا تب معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دن رات میں پانچ نمازیں ہیں۔ وہ بولا: ان کے سوا میرے اوپر اور کوئی نماز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں مگر یہ کہ تو نفل پڑھنا چاہئے اور رمضان کے روزے ہیں۔ وہ بولا: مجھ پر رمضان کے سوا اور کوئی روزہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں مگر یہ کہ نفل روزہ رکھنا چاہے۔، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا بیان کیا۔ وہ بولا: مجھ پر اس کے سوا اور کوئی چیز ہے؟ فرمایا: نہیں مگر یہ کہ تو نفل ثواب کے لئے صدقہ دینا چاہے راوی نے کہا: پھر وہ شخص پیٹھ موڑ کر چلا اور کہتا جاتا تھا: اللہ کی قسم! میں نہ ان سے زیادہ کروں گا نہ ان میں کمی کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایامراد پائی اس نے اگر سچا ہے۔

(صحیح مسلم ، حدیث نمبر 100)

مزید پڑھیں

قیامت کب آئے گی؟

توبہ کا بیان

رسول اکرم ﷺ کے پسندیدہ مشروبات

استغفار و توبہ – احادیث کی روشنی میں

اسلام کی دنیا

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button