Urdu Blog

جمعۃ کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت

جمعۃ کے دن درود پاک پڑھنے کی فضیلت

 

جمعۃ کے دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھنے کے بہت زیادہ فضیلت ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود جمعہ کے روز کثرت سے درود شریف پڑھنے کا حکم فرمایا ہے۔

 

حضرت اَوس بن اَوس روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِکُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فِيْهِ خُلِقَ آدَمُ، وَفِيْهِ قُبِضَ وَفِيْهِ النَّفْخَةُ، وَفِيْهِ الصَّعْقَةُ فَأَکْثِرُوْا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيْهِ، فَإِنَّ صَلَاتَکُمْ مَعْرُوْضَةٌ عَلَيَّ.

’’بیشک تمہارے دنوں میں سے جمعہ کا دن سب سے بہتر ہے، اس دن حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن انہوں نے وفات پائی اور اسی دن صور پھونکا جائے گا اور اسی دن سخت آواز ظاہر ہوگی۔ پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھے پیش کیا جاتا ہے۔‘‘

اِس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا : یا رسول اللہ! ہمارا درود آپ کے وصال کے بعد آپ کو کیسے پیش کیا جائے گا جب کہ آپ کا جسدِ مبارک خاک میں مل چکا ہوگا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

إِنَّ اﷲَ حَرَّمَ عَلَی الْأَرْضِ أَجْسَادَ الْأَنْبِيَاءِ.

’’بے شک اللہ عزوجل نے زمین پر انبیاے کرام کے جسموں کو (کھانا یا کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا) حرام کر دیا ہے۔‘‘

 

1. ابوداود، السنن، کتاب الصلاة، باب فضل يوم الجمعة وليلة الجمعة، 1 : 275، رقم : 1047
2. نسائی، السنن، کتاب الجمعة، باب بإکثار الصلاة علی النبی صلی الله عليه وآله وسلم يوم الجمعة، 3 : 91، رقم : 1374

 

احادیثِ مبارَکہ میں خاص جمعہ کے دن درود پاک پڑھنے والے پر خُصوصی انعامات و اعزازات کا بھی بیان ہے، آئیے  6 فرامینِ مصطفےٰ ملاحَظَہ کیجئے:

(1)

دُرُودِ پاک کی کثرت کیجئے  جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کرو کیونکہ یہ یومِ مَشْہود ہے اس دن فرشتے حاضر  ہوتے ہیں اور جو مجھ پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے اس کے دُرُودِ پاک سے فارغ ہونے سے پہلے اس کا درودِ پاک مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔

(ابن ماجہ،ج2،ص291،حدیث:1637)

 

(2)

قُربِ مصطفےٰپانے کا وظیفہ  جمعہ کے دن مجھ پر درودِ پاک کی کثرت کرو کہ میری اُمّت کا دُرُود ہر جمعہ کو مجھ پرپیش کیا جاتا ہے،ان میں سے جو سب سے زیادہ درودِ پاک پڑھنے والا ہوگا وہ میرے زیادہ قریب ہوگا۔

(سننِ کبریٰ للبیہقی،ج 3،ص353،حدیث: 5995)

 

(3)

سو بار دُرُود ِ پاک پڑھنے کی والے پر انعام  جو مجھ پر شبِِ جمعہ اور روزِ جمعہ ایک سو مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھے اللہ تعالیٰ اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا، 70 آخِرت کی اور 30 دُنیا کی۔ 

(شعب الایمان،ج3،ص111، حدیث: 3035)

 

(4)

نُور عطا کئے جانے کی بشارت  جوشخص بروزِ جمعہ ایک سو بار دُرُود ِ پاک پڑھے، جب وہ قِیامت کے دن آئے گا تو اُس کے ساتھ ایک ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق میں تقسیم کردیا جائے تو سب کو کفایت کرے۔

(حلیۃ الاولیاء،ج8،ص49)

 

(5)

بخشش و مغفرت والا عمل  جو شخص جمعہ کے دن مجھ پر اسّی (80) بار درودِ پاک پڑھےگا اس کے اسّی سال کے گُناہ بخش دیئے جائیں گے۔ (جامع صغیر، ص320، حدیث: 5191) نیز ایک روایت میں سرکارِ مدینہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے جمعہ کے روز دوسو بار درودِ پاک پڑھنے والے کے لئے دوسو سال کے گناہوں کی بخشش کی بشارت دی ہے۔

(جمع الجوامع،ج 7،ص199، حدیث:22353)

 

(6)

شفاعت کی خوشخبری  جو مجھ پر جمعہ کے روز درودِ پاک پڑھے گا میں قِیِامت کے دن اُس کی شفاعت کروں گا۔

(جمع الجوامع،ج 7،ص199،حدیث:22352)

 

 

مسجد النبوي مدينه المنوره كا دسترخوان اور ايک دسترخوان كا ايك واقعه

اُرْدُو نعت لیرکس

 

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision Islamic Duas! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! SABR.. Beautiful. Masha’Allah ❤ Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! Islamic Duas! Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤ Allahumma innaka `afuwwun tuhibbul `afwa fa`fu `annee