اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

islamkidunya
AHLE SIRAT ROOH E AMIN KO KHABAR KAREN

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

AHLE SIRAT ROOH E AMIN KO KHABAR KAREN

COLLECTION OF NAAT LYRICS

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اہلِ صراط روحِ امیں کو خبر کریں

جاتی ہے امّتِ نبوی فرش پر کریں

اِن فتنہ ہائے حشر سے کہہ دو حذر کریں

نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں

بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے

ٹکڑوں سے تو یہاں کے پلے رخ کدھر کریں

سرکار ہم کمینوں کے اَطوار پر نہ جائیں

آقا حضور اپنے کرم پر نظر کریں

ان کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لیے

آنکھوں میں آئیں سر پہ رہیں دل میں گھر کریں

جالوں پہ جال پڑ گئے لِلّٰہ وقت ہے

مشکل کشائی آپ کے ناخن اگر کریں

منزل کڑی ہے شان تبسم کرم کرے

تاروں کی چھاؤں نور کے تڑکے سفر کریں

کلکِ رضؔا ہے خنجرِ خوں خوار برق بار

اعدا سے کہہ دو خیر منائیں؛ نہ شر کریں

اُرْدُو نعت لیرکس

تم پر میں لاکھ جان سے قربان یا رسولﷺ

عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسولُ اللہ کی

محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا

نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا

Comments

Leave a Reply

Next Post

رُخ دن ہے یا مہرِ سما ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – رُخ دن ہے یا مہرِ سما ، یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں RUKH DIN HAI YA MEHRE SAMAA YE BHI NAHI WO BHI NAHI COLLECTION OF NAAT LYRICS اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی […]
RUKH DIN HAI YA MEHRE SAMAA YE BHI NAHI WO BHI NAHI
%d bloggers like this: