یا رب میں گنہگار ہوں میری توبہ قبول ہو – Meri Tauba Qabool Ho
یا رب میں گنہگار ہوں میری توبہ قبول ہو
Tauba Qabool Ho, Meri Tauba Qabool Ho – Lyrics In Urdu
عصیاں پہ شرم سار ہوں توبہ قبول ہو
جان سوزو دل فگار ہوں توبہ قبول ہو
سرتاپا اِنکسار ہوں توبہ قبول ہو
توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو
گذری تمام عمر میری لہو ولعب میں
نیکی نہیں ہے کوئی عمل کی کتاب میں
صالح عمل بھی کوئی نہیں حساب میں
دستِ دعا بلند ہے تیری جناب میں
توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو
عیش و نشاط ہی میں گزاری ہے زندگی
ہر زاویے سے اپنی سنواری ہے زندگی
میرا خیال یہ تھا کہ جاری ہے زندگی
لیکن یہ حال اب ہے کہ بھاری ہے زندگی
توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو
تیرے کرم کو تیری عطا کو بُھلا دیا
اعمال کی جزا و سزا کو بُھلا دیا
طاقت ملی تو کرب و بلا کو بُھلا دیا
ہر ناتوا کیا ہے رسا کو بُھلا دیا
توبہ قبول ہو توبہ قبول ہو
میں تو سمجھ رہا تھا کہ دولت ہے جس کے پاس
اُس کو نہ کوئی خوف ہے اُس کو نہ کچھ ہراس
ہوگا نہ زندگی میں کسی وقت وہ اُداس
لیکن وہ میری بھول تھی، اب میں ہوں محوِ یاس
توبہ قبول ہو توبہ قبول ہو
میں ہوں گنہگار مگر تُو تو ہے کریم
میں ہوں سیاہ کار مگر تُو تو ہے رحیم
میں ہوں پناہ پذیر مگر تُو تو ہے قدیم
میں ادنیٰ و حقیر سہی تُو تو ہے عظیم
توبہ قبول ہو توبہ قبول ہو
یا رب تِرے کرم تیری رحمت کا واسطہ
یا رب تِری عطا تیری نعمت کا واسطہ
یا رب تیرے جلال و جلالت کا واسطہ
یا رب رسولِ حق کی رسالت کا واسطہ
توبہ قبول ہو توبہ قبول ہو
میں اعتراف کرتا ہوں اپنے قصور کا
میں ہوگیا تھا ایسے گناہوں میں مبتلا
جن کی ہے آخرت میں کڑی سے کڑی سزا
لیکن مجھے تو تیرے کرم سے ہے آسرا
توبہ قبول ہو میری توبہ قبول ہو
مولاي صلــــي وسلــــم دائمـــاً أبــــدا – قصیدہ بردہ شریف
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا