کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ

islamkidunya
KYA HI ZAUK AFZA SHAFA’AT HAI TUMHARI WAH WAH

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ

KYA HI ZAUK AFZA SHAFA’AT HAI TUMHARI WAH WAH

COLLECTION OF NAAT LYRICS

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ

قرض لیتی ہے گنہ پرہیزگاری واہ واہ

خامۂ قدرت کا حُسنِ دست کاری واہ واہ

کیا ہی تصویر اپنے پیارے کی سنواری واہ واہ

اشک شب بھر انتظارِ عَفوِ امّت میں بہیں

میں فدا چاند اور یوں اختر شماری واہ واہ

اُنگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کر

ندّیاں پنجابِ رحمت کی ہیں جاری واہ واہ

نور کی خیرات لینے دوڑتے ہیں مہر و ماہ

اٹھتی ہے کس شان سے گردِ سواری واہ واہ

نیم جلوے کی نہ تاب آئے قمر ساں تو سہی

مہر اور ان تلووں کی آئینہ داری واہ واہ

نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہے

ناتواں کے سر پر اتنا بوجھ بھاری واہ واہ

مجرموں کو ڈھونڈھتی پھرتی ہے رحمت کی نگاہ

طالعِ بر گشتہ تیری ساز گاری واہ واہ

عرض بیگی ہے شفاعت عفو کی سرکار میں

چھنٹ رہی ہے مجرموں کی فرد ساری واہ واہ

کیا مدینے سے صبا آئی کہ پھولوں میں ہے آج

کچھ نئی بو بھینی بھینی پیاری پیاری واہ واہ

خود رہے پردے میں اور آئینہ عکسِ خاص کا

بھیج کر انجانوں سے کی راہ داری واہ واہ

اس طرف روضے کا نور اُس سمت منبر کی بہار

بیچ میں جنّت کی پیاری پیاری کیاری واہ واہ

صدقے اس انعام کے قربان اس اکرام کے

ہو رہی ہے دونوں عالم میں تمھاری واہ واہ

پارۂ دل بھی نہ نکلا دل سے تحفے میں رؔضا

اُن سگانِ کُوْ سے اتنی جان پیاری واہ واہ

اُرْدُو نعت لیرکس

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لیے

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

وہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں

Comments

Leave a Reply

Next Post

پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو PUL SAY UTAARO RAAH GHUZAR KO KHABHAR NA HO  COLLECTION OF NAAT LYRICS اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ […]
PUL SAY UTAARO RAAH GHUZAR KO KHABHAR NA HO