پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

islamkidunya
PHIR KE GALI GALI TABAH THOKARAIN SAB KI KHAAYE KYUN

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں – اُرْدُو نعت

 

PHIR KE GALI GALI TABAH THOKARAIN SAB KI KHAAYE KYUN

 

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

 

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں

رخصتِ قافلہ کا شور غش سے ہمیں اٹھائے کیوں

سوتے ہیں اُنکے سایہ میں کوئی ہمیں جگائے کیوں

بار نہ تھے حبیب کو پالتے ہی غریب کو

روئیں جو اب نصیب کو چین کہو گنوائے کیوں

یادِ حضور کی قسم غفلتِ عیش ہے ستم

خوب ہیں قیدِ غم میں ہم کوئی ہمیں چھڑائے کیوں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

دیکھ کے حضرت غنی پھیل پڑے فقیر بھی

چھائی ہے اب تو چھاؤنی حشر ہی آنہ جائے کیوں

جان ہے عشقِ مصطفیٰ روز فزوں کرے خدا

جس کو ہو درد کا مزہ نازِ دوا اٹھائے کیوں

ہم تو ہیں آپ دل فگار غم میں ہنسی ہے ناگوار

چھیڑ کے گُل کو نوبہار خون ہمیں رلائے کیوں

یا تو یونہی تڑپ کے جائیں یا وہی دام سے چھڑائیں

منتِ غیر کیوں اٹھائیں کوئی ترس جتائے کیوں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

ان کے جلال کا اثر دل سے لگائے ہے

قمر جو کہ ہو لوٹ زخم پر داغ جگر مٹائے کیوں

خوش رہے گُل سے عندلیب خارِ حرم مجھے نصیب

میری بلا بھی ذکر پر پھول کے خار کھائے کیوں

گردِ ملال اگر دھُلے دل کی کلی اگر کھِلے

برق سے آنکھ کیوں جلے رونے پہ مسکرائے کیوں

جانِ سفر نصیب کو کس نے کہا مزے سے سو

کھٹکا اگر سحر کا ہو شام سے موت آئے کیوں

اب تو نہ روک اے غنی عادتِ سگ بگڑ گئی

میرے کریم پہلے ہی لقمۂ تر کھلائے کیوں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

راہ نبی میں کیا کمی فرشِ بیاض دیدہ کی

چادرِ ظل ہے ملگجی زیرِ قدم بچھائے کیوں

سنگِ درِ حضور سے ہم کو خدا نہ صبر دے

جانا ہے سر کو جا چکے دل کو قرار آئے کیوں

ہے تو رضا نِرا ستم جرم پہ گر لجائیں ہم

کوئی بجائے سوزِ غم سازِ طرب بجائے کیوں

پھر کے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں

دل کو جو عقل دے خدا تیری گلی سے جائے کیوں

ان کی مہک نے دل کے غنچے کھلا دیئے ہیں

بھر دو جھولی میری یا محمد  لوٹ کر میں نہ جاوّں گا خالی 

اُرْدُو نعت لیرکس

Comments

Leave a Reply

Next Post

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ قصیدہِ نور – صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا SUBHA TAIBAH ME HUI BAT’TA […]
SUBHA TAIBAH ME HUI BAT’TA HAIN BAADA NOOR KA
%d bloggers like this: