پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

islamkidunya
PUL SAY UTAARO RAAH GHUZAR KO KHABHAR NA HO

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

PUL SAY UTAARO RAAH GHUZAR KO KHABHAR NA HO

 COLLECTION OF NAAT LYRICS

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

جبریل پر بچھائیں تو پر کو خبر نہ ہو

کانٹا مِرے جگر سے غمِ روزگار کا

یوں کھینچ لیجیے کہ جگر کو خبر نہ ہو

فریاد اُمّتی جو کرے حالِ زار میں

ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو

کہتی تھی یہ بُراق سے اُس کی سبک روی

یوں جائیے کہ گردِ سفر کو خبر نہ ہو

فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں

اے مرتضیٰ عتیق و عمر کو خبر نہ ہو

ایسا گما دے اُن کی وِلا میں خدا ہمیں

ڈھونڈھا کرے پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو

آ دل! حرم کو روکنے والوں سے چھپ کے آج

یوں اٹھ چلیں کہ پہلو و بَر کو خبر نہ ہو

طیرِ حرم ہیں یہ کہیں رشتہ بپا نہ ہوں

یوں دیکھیے کہ تارِ نظر کو خبر نہ ہو

اے خار طیبہ دیکھ کہ دامن نہ بھیگ جائے

یوں دل میں آ کہ دیدۂ تر کو خبر نہ ہو

اے شوقِ دل یہ سجدہ گر اُن کو روا نہیں

اچھا وہ سجدہ کیجے کہ سر کو خبر نہ ہو

ان کے سوا رؔضا کوئی حامی نہیں جہاں

گزرا کرے پسر پہ پدر کو خبر نہ ہو

اُرْدُو نعت لیرکس

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

چلو دیارِ نبیﷺ کی جانب درود لب پر سجا سجا کر

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

مولاي صلــــي وسلــــم دائمـــاً أبــــدا – قصیدہ بردہ شریف

Comments

Leave a Reply

Next Post

رونقِ بزمِ جہاں ہیں عاشقانِ سوختہ

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – رونقِ بزمِ جہاں ہیں عاشقانِ سوختہ Rounaq E Bazme Jahaan Hai Aashiqane Sokhta Naat Lyrics اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ […]
ROUNAQ E BAZME JAHAAN HAI AASHIQANE SOKHTA
%d bloggers like this: