وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا

islamkidunya
WOHI RAB HAI JISNE TUJHKO HAMA’ATAN KARAAM BANAYA

اُرْدُو نعت لیرکس – وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا 

WOHI RAB HAI JISNE TUJHKO HAMA’ATAN KARAAM BANAYA

 

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

 

وہی رب ہے جس نے تجھ کو ہمہ تن کرم بنایا

ہمیں بھیک مانگنے کو ترا آستاں بتایا

تجھے حمد ہے خدایا

 

تمہیں حاکم برا تمہیں قاسم عطایا

تمہیں دافع بلایا تمہیں شافع خطایا

کوئی تم سا کون آیا

 

وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فیہ کادم

ہے عجب نشانِ اعظم مگر آمنہ کا جایا

وہی سب سے افضل آیا

 

یہی بولے سدرہ والے چمن جہاں کے تھالے

سبھی میں نے چھال ڈالے ترے پایہ کانہ پایا

تجھے یک نے یک بنایا

 

فَاِاَفَرَغْتَ فَانْصَبْ یہ ملا ہے تم کو منصب

جو گدا بنا چکے اب اٹھو وقت بخشش آیا

کرو قسمت عطایا

 

وَاِلَی الْاِلٰہِ فَارْغَبْ کرو عرض سب کے مطلب

کہ تمہیں کو تکتے ہیں سب کرو ان پر اپنا سایا

بنو شافعِ خطایا

 

 

ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو

مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خُدایا

نہ کوئی گیا نہ آیا

 

ہمیں اے رضؔا ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل

درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا

یہ نہ پوچھ کیسا پایا

 

اُرْدُو نعت لیرکس

کبھی خندہ زیر لب ہے کبھی گریہ ساری شب ہے

کبھی غم کبھی طرف ہے نہ سبب سمجھ میں آیا

نہ اسی نے کچھ بتایا

 

کبھی خاک پر پڑا ہے سر چرخ زیرِپا ہے

کبھی پیش در کھڑا ہے سر بندگی جھکایا

تو قدم میں عرش پایا

 

کبھی وہ تپک کہ آتش کبھی وہ ٹپک کہ بارش

کبھی وہ ہجو م نالِش کوئی جانے ابر چھایا

بڑی جوششوں سے آیا

 

کبھی وہ چہک کہ بلبل کبھ وہ مہک کہ خود گل

کبھی وہ لہک کہ بالکل چمنِ جناں کھلایا

گلِ قدس لہلہایا

 

کبھی زندگی کے ارماں کبھی مرگ نو کا خواہاں

وہ جیا کہ مرگ قرباں وہ مواکہ زیست لایا

کہے روح ہاں جلایا

 

کبھی گم کبھی عیاں ہے کبھی سرد گہ تپاں ہے

کبھی زیر لب فغاں ہے کبھی چپ کہ دم نہ تھایا

رُخِ کام جاں دکھایا

 

یہ تصوراتِ باطل ترے آگے کیا ہیں مشکل

تری قدرتیں ہیں کامل انہیں راست کر خدایا

میں انہیں شفیع لایا

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

امام اعظیم ابو حنیفہؒ کی علمی بصیرت

Comments

Leave a Reply

Next Post

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

 اُرْدُو نعت لیرکس – اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے Ik Mai He Nahi Un Par Qurabn Zamana Hai اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ […]
اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے
%d bloggers like this: