نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا

islamkidunya
NA AASMAAN KO YUN SAR KASHIDA HONA THA

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا

NA AASMAAN KO YUN SAR KASHIDA HONA THA

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا

حضور خاک مدینہ خمیدہ ہونا تھا

اگر گلوں کو خزاں نا رسیدہ ہونا تھا

کنار خار مدینہ دمیدہ ہونا تھا

حضور ان کے خلافِ ادب تھی بے تابی

مری امید تجھے آرمیدہ ہونا تھا

نظارہ خاک مدینہ کا اور تیری آنکھ

نہ اس قدر بھی قمر شوخ دیدہ ہونا تھا

کنار خاک مدینہ میں راحتیں ملتیں

دل حزیں تجھے اشک چکیدہ ہونا تھا

پناہ دامن دشت حرم میں چین آتا

نہ صبر دل کو غزال رمیدہ ہونا تھا

یہ کیسے کھلتا کہ ان کے سوا شفیع نہیں

عبث نہ اوروں کے آگے تپیدہ ہونا تھا

ہلال کیسے نہ بنتا کہ ماہ کامل کو

سلام ابروئے شہ میں خمیدہ ہونا تھا

لاملئن جہنم تھا وعدہ ءِ ازلی

نہ منکروں کا عبث بد عقیدہ ہونا تھا

نسیم کیوں نہ شمیم ان کی طیبہ سے لاتی

کہ صبح گل کو گریباں دریدہ ہونا تھا

ٹپکتا رنگ جنوں عشق شہ میں ہر گل سے

رگ بہار کو نشتر رسیدہ ہونا تھا

بجا تھا عرش خاک مزار پاک کو ناز

کہ تجھ سا عرش نشیں آفریدہ ہونا تھا

گزرتے جان سے اک شور ”یا حبیب“ کے ساتھ

فغاں کو نالہ ءِ حلق بریدہ ہونا تھا

مرے کریم گنہ زہر ہے مگر آخر

کوئی تو شہد شفاعت چشیدہ ہونا تھا

جو سنگ در پہ جبینوں میں تھا مٹنا

تو میری جان شرار جہیدہ ہونا تھا

تری قبا کے نہ کیوں نیچے نیچے دامن ہوں

کہ خاکساروں سے یاں کب کشیدہ ہونا تھا

رضا جو دل کو بنانا تھا جلوہ گاہ حبیب

تو پیارے قید خودی سے رہیدہ ہونا تھا

اُرْدُو نعت لیرکس

اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 

حاجیو! آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

Comments

Leave a Reply

Next Post

پھر در مصطفی کی یاد آئی

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – پھر در مصطفی کی یاد آئی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ پھر […]
پھر در مصطفی کی یاد آئی
%d bloggers like this: