Urdu Blog

احادیث کی روشنی میں | فتنے اور علامات قیامت

فتنے اور علامات قیامت

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ فتنے ہوں گے جن میں بیٹھنے والا بہتر ہو گا کھڑے ہونے سے اور کھڑا رہنے والا بہتر ہو گا چلنے والے سے

اور چلنےوالا بہتر ہو گا دوڑنے والے سے، جو اس کو جھانکے گا تو اس کو وہ کھنیچ لے گا اور جو کوئی پناہ کا مقام یا بچاؤ کی جگہ پائے تو چاہیے کہ اس پناہ میں آ جائے۔“

صحیح مسلم حدیث نمبر 7247

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث یاد رکھی جس کو میں کبھی نہ بھولا، میں نے سنا،

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: سب نشانیوں میں پہلے قیامت کے آفتاب کا پچھّم کی طرف سے نکلنا ہے اور چاشت کے وقت زمین کے جانور کا نکلنا لوگوں پر

اور جو نشانی ان دونوں میں سے پہلے ہو تو دوسری بھی اس کے بعد جلد ظاہر ہو گی۔

صحیح مسلم حدیث نمبر 7383

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریب ہے کہ فرات میں ایک خزانہ سونے کا نکلے گا

جو کوئی وہاں موجود ہو تو اس میں سے کچھ نہ لے۔

صحیح مسلم حدیث نمبر 7274

‏‏‏‏ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فساد اور فتنے کے وقت عبادت کرنے کا اتنا ثواب ہے

جیسے میرے پاس ہجرت کرنے کا۔

صحیح مسلم حدیث نمبر 7400

‏‏‏‏ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: 

قسم اس کی جس کے ہاتھ میری جان ہے دنیا ختم نہ ہو گی یہاں تک کہ لوگوں پر ایک دن آئے گا کہ مارنے والا نہ جانے گا اس نے کیوں مارا اور جو مارا گیا وہ نہ جانے گا کیوں مارا گیا۔ 

لوگوں نے کہا: یہ کیوں کر ہو گا؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کشت وخون ہو گا، قاتل اور مقتول دونوں جہنمی ہیں۔

صحیح مسلم حدیث نمبر 7304

 

وہ کون سا کھانا ہے جو سب سے پہلے جنتیوں کو کھانے کے لیے دیا جائے گا؟

سلام کے آداب

قیامت آنے کی دس بڑی نشانیاں

علامات قیامت میں سب سے پہلے ظاہر ہونے والی نشانی

شیطان انسان کہ دل پر اپنی ناک لگاۓ ھوۓ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision Islamic Duas! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! SABR.. Beautiful. Masha’Allah ❤ Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! Islamic Duas! Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤ Allahumma innaka `afuwwun tuhibbul `afwa fa`fu `annee