غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے

غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے - اُرْدُو نعت لیرکس

Ghulam Hashar Mein Jab Syed ul Wara Ke Chale

غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے – اُرْدُو نعت لیرکس

غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے
لِوائے حمد کے سائے میں سر اُٹھا کے چلے

چراغ لے کے جو عشاق مصطفےٰﷺ کے چلے
ہوائے تُند کے جھونکے بھی سر جھکا کے چلے

وہیں پہ تھم گئی اک بار گردشِ دوراں
جہاں بھی تذکرے سلطانِ انبیاء ﷺکے چلے

یہ کس کا شہر قریب آ رہا ہے دیکھو تو
دُرود پڑھتے ہوئے قافلے ہوا کے چلے

نہیں ہے کبر کی رُخصت حرم میں زائر کو
ادب کا ہے یہ تقاضا کہ سر جھکا کے چلے

وہ ان کا فقر ،سلیماں کو جس پہ رشک آئے
وہ ان کا حسن کہ یوسف بھی منہ چھپا کے چلے

سرِ نیاز جھکایا جنہوں نے اس در پر
وہ خوش نصیب ہی دنیا میں سر اٹھا کے چلے

نشے کی علت حرمت میں تھا یہ پہلو بھی
کہ پل صراط پہ مومن نہ لڑکھڑا کے چلے

طلب ہوئی سرِ قوسین جب شبِ اسریٰ
حضور ﷺ واقفِ منزل تھے ، مسکرا کے چلے

انہیں کی زیست ہوئی آبرو کے ساتھ بسر
جو ان کی چادرِ نسبت میں سر چھپا کے چلے

نظر بہ عالمِ پاکیزگی پڑے ان پر
مسافرانِ لحد اس لئے نہا کے چلے

جنابِ آمنہ اٹھیں بلائیں لینے کو
جو تاج سر پہ شفاعت کا وہ سجا کے چلے

نصیر اُن کے سوا کون ہے رسول ایسا
جو بخشوانے پہ آئے تو بخشوا کے چلے

نصیر ! تجھ کو مبارک ہو یہ ثباتِ قدم
کہ اس زمیں میں اکابر بھی لڑکھڑا کے چلے

Comments

2 thoughts on “غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے

  1. ایک کلام ہے حاجی صاحب کا,, کرے چارہ سازی زیارت کسی کی,, وہ نہیں مل رہا۔۔۔۔ کیسے مل سکتا ہے

Leave a Reply

Next Post

تذکرہ سُنئیے اب اُن کا دِلِ بیدار کے ساتھ

تذکرہ سُنئیے اب اُن کا دِلِ بیدار کے ساتھ  –  اُرْدُو نعت لیرکس Tazkara Suniye Ab Unka Dil e Bedaar Ke Sath اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ […]
تذکرہ سُنئیے اب اُن کا دِلِ بیدار کے ساتھ  -  اُرْدُو نعت لیرکس
%d bloggers like this: