طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ

islamkidunya
TOOBA MEIN JO SAB SEY OONCHI NAAZUK SEEDHI NIKLI SHAAKH

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ

TOOBA MEIN JO SAB SEY OONCHI NAAZUK SEEDHI NIKLI SHAAKH

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

طوبےٰ میں جو سب سے اونچی نازک سیدھی نکلی شاخ

مانگوں نعت نبی لکھنے کو روح قدس سے ایسی شاخ

مولیٰ گلبن رحمت زہرا سبطین اس کی کلیاں پھول

صدیق و فاروق و عثماں حیدر ہر اک اس کی شاخ

شاخ قامت شہ میں زلف و چشم و رخسار و لب ہیں

سنبل نرگس گل پنکھڑیاں قدرت کی کیا پھولی شاخ

اپنے ان باغوں کا صدقہ وہ رحمت کا پانی دے

جس سے نخل دل میں ہو پیدا پیارے تیری ولا کی شاخ

یادِ رخ میں آہیں کر کے بن میں مَیں رویا آئی بہار

جھومیں نسیمیں نیساں برسا کلیاں چٹکیں مہکی شاخ

ظاہر و باطن اول آخر زیب فروغ و زین اصول

باغ رسالت میں ہے تو ہی گل غنچہ جڑ پتی شاخ

آل احمد خذ بیدی یا سید حمزہ کن مددی

وقتِ خزانِ عمرِ رضا ہو برگ ہدیٰ سے نہ عاری شاخ

 

اُرْدُو نعت لیرکس

روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں

زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لیے

سرور کہوں کہ مالک و مولیٰ کہوں تجھے

سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ

COLLECTION OF NAAT LYRICS

Comments

Leave a Reply

Next Post

گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر

نعتِ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم – گزرے جس راہ سے وہ سیدِ والا ہو کر GUZRE JIS RAH SE WOH SAYYIDE WALA HO KAR اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی […]
GUZRE JIS RAH SE WOH SAYYIDE WALA HO KAR
%d bloggers like this: