حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:” السلام علیکم” تو نبی اکرم صلی علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دس نیکیاں ملیں گی۔پھر دوسرا شخص آیا اس نے کہا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بیس نیکیاں ملیں گی۔پھر ایک اور شخص آیا اس نے کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے تیس نیکیاں ملیں گی۔ (جامع ترمذی رقم الحدیث2613)
Comments