زہے عزت و اعتلائے محمد

islamkidunya
ZAHE IZZATO AETALA-E MUHAMMAD (SALLA’LAHU ALAYHI WA SALLAM)

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – زہے عزت و اعتلائے محمد

ZAHE IZZATO AETALA-E MUHAMMAD (SALLA’LAHU ALAYHI WA SALLAM)

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

زہے عزت و اعتلائے محمد

کہ ہے عرش حق زیر پائے محمد

مکاں عرش ان کا فلک فرش ان کا

ملک خادمان سرائے محمد

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم

خدا چاہتا ہے رضائے محمد

عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر

خدائے محمد برائے محمد

محمد برائے جناب الٰہی

جناب الٰہی برائے محمد

بسی عطر محبوبی کبریا سے

عبائے محمد قبائے محمد

بہم عہد باندھے ہیں وصل ابد کا

رضائے خدا اور رضائے محمد

دم نزع جاری ہو میری زباں پر

محمد محمد خدائے محمد

عصائے کلیم اژدہائے غضب تھا

گروں کا سہارا عصائے محمد

میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبت

یہ آنِ خدا وہ خدائے محمد

محمد کا دم خاص بہرِ خدا ہے

سوائے محمد برائے محمد

خدا اُن کو کس پیار سے دیکھتا ہے

جو آنکھیں ہیں محوِ لقائے محمد

جلو میں اجابت خواصی میں رحمت

بڑھی کس تزک سے دعائے محمد

اجابت نے جھک کر گلے سے لگایا

بڑھی ناز سے جب دعائے محمد

اجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا

دلہن بن کے نکلی دعائے محمد

رضا پل سے اب وجد کرتے گزریے

کہ ہے رب سلم صدائے محمد

اُرْدُو نعت لیرکس

زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لیے

حاجیو! آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

(لَم یَاتِ نَظیرُکَ فِی نَظَر مثل تو نہ شد پیدا جانا (مع ترجمہ

COLLECTION OF NAAT LYRICS

Comments

Leave a Reply

Next Post

خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – خراب حال کیا دل کو پُر ملال کیا KHARAB HAL KYA DIL KO PUR MALAL KYA اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا […]
KHARAB HAL KYA DIL KO PUR MALAL KYA
%d bloggers like this: