لوگ تین باتیں محض زبانی کرتےھیں مگر عمل اسکےخلاف کرتے ھیں
صدقہ
صحیحین میں حضرت ابوہریرہ رضی الله عنھما سے راوی،
کہ رسول الله صلی الله تعالی علیہ وسلم نے فرمایا.
دو شخصوں میں عدل کرنا صدقہ ھے
کسی کو جانور پر سوار ھونے میں مدد دینا یا اسکا اسباب اٹھا دینا صدقہ ھے
اور اچهی بات صدقہ ھے
اور جو قدم نماز کی طرف چلےگا صدقہ ھے،
راستے میں اذیت کی چیز دور کرنا صدقہ ھے. بہارشریعت.حصہ پنجم صفحہ نمبر۴۰
ضرور پڑھیں
رمضان کے روزے کی فضیلت و اہمیت
حضرت شقیق بلخی رحمتہ الله علیہ فرماتےھیں
لوگ تین باتیں محض زبانی کرتےھیں مگر عمل اسکےخلاف کرتے ھیں
۱.کہتےھیں ھم الله کہ بندے ھیں لیکن کام غلاموں جیسےنہیں کرتے بلکہ آزادوں کیطرح اپنی مرضی پرچلتےھیں
۲.کہتےھیںکہ الله ھی ھمیں رزق دیتا ھے لیکن انکے دل اورمتاع دنیا جمع کئے بغیر مطمئن نہیں ھوتے یہ انکےاقرارکہ سراسرخلاف ھے
۳.کہتےھیں ھمیں مرجانا ھے مگر کام ایسےکرتےھیںجیسے انہیں کبهی مرنا ھی نہیں
(مکاشفةالقلوب ص65)
ضرور پڑھیں
استغفار و توبہ – احادیث کی روشنی میں
حضرت ابوھریرہ رضی الله تعالی عنھما نے کہا کہ رسول کریم علیه الصلوۃ والتسلیم نےفرمایا
کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آۓ گا جبکہ کوئی اس بات کی پرواہ نہ کرے گا کہ اس نے جو مال حاصل کیا ھے وہ حلال ھے یا حرام؟
(انوارالحدیث صفحہ239)