بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

islamkidunya
BARI UMEED HAI SARKAAR QADMON MEIN BULAINGE

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

BARI UMEED HAI SARKAAR QADMON MEIN BULAINGE

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

کرم ہوگا کبھی ہم پر، مدینے ہم بھی جائیں گے

نظر میں اس کے جلوے عرشِ اعظیم کے سمائیں گے

درِ سرور پہ جو سجدے عقیدت کے لُٹائیں گے

دلوں میں جو دئیے ان کی محبت کے جلائیں گے

یقیناً وہ سراغِ منزل مقصود پائیں گے

اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا

مکینِ گنبدِ خضرا کو حالِ دل سنائیں گے

گنہگاروں میں خود آ آکے ہوں گے پارسا شامل

شفیعِ حشر جب دامانِ رحمت میں چھپائیں گے

قیامت تک جگائیں گے نہ پھر منکر نکیر اُن کو

لحد میں وہ جنہیں اپنا رُخِ زیبا دکھائیں گے

قسم اللہ کی مجھ کو، وہ منظر دیدنی ہوگا

قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے

اُدھر برسے گا بارانِ کرم میدانِ حشر میں

جدھر بھی رحمتِ عالم نگاہوں کو اٹھائیں گے

غمِ رشقِ نبی سے ہوگا جب معمور دل نیّر

ترے ظلمت کدے میں بھی ستارے جگمگائیں گے

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

کرم کی جب نظر ہوگی مدینے ہم بھی آئیں گے

اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

 

Comments

Leave a Reply

Next Post

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے

چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے CHAMAK TUJHSE PAATE HAIN SAB PAANE WALE – URDU NAAT LYRICS اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ […]
CHAMAK TUJHSE PAATE HAIN SAB PAANE WALE – URDU NAAT LYRICS
%d bloggers like this: