اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 

islamkidunya
AEY ISHQ-E-NABI MERAY DIL MEIN BHI SAMAA JAANA

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 

AEY ISHQ-E-NABI MERAY DIL MEIN BHI SAMAA JAANA

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 
مجھ کوبھی محمدﷺ کا دیوانہ بنا جانا

جس خواب میں ہو جائے دیدارِ نبیﷺ حاصل
اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سُلا جانا

ہر خواہشِ نفس میری اک بت ہے میرے دل کا
بت خانئہ دل میرا کعبہ سا بنا جانا

جو رنگ کہ جامی پر رومی پر چڑھایا تھا
اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا

خرقانی و بسطامی منصور نے جو پی تھی
اک قطرہ اسی مے کا مجھ کو بھی پلا جانا

قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں
اس چہرہء انور کا دیدار کرا جانا

دیدارِ محمدﷺ کی حسرت تو رہے باقی
جز اس کے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

دنیا سے ریاضؔ ہو جب عقبیٰ کی طرف جانا
داغِ غمِ احمد سے سینے کو سجا جانا

اے کاش ریاضؔ آئے مژدہ یہ مدینے سے
سرکارﷺ بلاتے ہیں اک نعت سنا جانا

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 
مجھ کوبھی محمدﷺ کا دیوانہ بنا جانا

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

اب تو بس ایک ہی دُھن ہے کہ مدینہ دیکھوں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم معجزہ

Comments

Leave a Reply

Next Post

اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں

APNI NISBAT SE MEIN KUCH NAHI HOON اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ALLAHUMMA SALLE ALA SAYIDDINA WA MAULANA MUHAMMADIN NABI YIL […]
اپنی نسبت سے میں کچھ نہیں ہوں، اس کرم کی بدولت بڑا ہوں
%d bloggers like this: