اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

islamkidunya
اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

 اُرْدُو نعت لیرکس – اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

Ik Mai He Nahi Un Par Qurabn Zamana Hai

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اک میں ہی نہیں ان پر قربان زمانہ ہے

جو رب دو عالم کا محبوب یگانہ ہے

کل جس نے ہمیں پُل سے خود پار لگانا ہے

زہرہ کا وہ بابا ہے سبطین کا نانا ہے

اُس ہاشمی دولہا پر کونین کو میں واروں

جو حُسن و شمائل میں یکتائے زمانہ ہے

عزت سے نہ مر جائیں کیوں نام محمد پر

ہم نے کسی دن یوں بھی دنیا سے تو جانا ہے

آو در زہرہ پر پھیلائے ہوئے دامن

ہے نسل کریموں کی لجپال گھرانہ ہے

ہوں شاہ مدینہ کی میں پشت پناہی میں

کیا اس کی مجھے پرواہ دشمن جو زمانہ ہے

یہ کہ کے در حق سے لی موت میں کچھ مہلت

میلاد کی آمد ہے محفل کو سجانا ہے

قربان اُس آقا پر کل حشر کے دن جس نے

اَس اُمت عاصی کو کملی میں چھپانا ہے

سو بار اگر توبہ ٹوٹی بھی تو حیرت کیا

بخشش کی روائت میں توبہ تو بہانہ ہے

پُر نور سی راہیں ہیں گنبد پہ نگاہیں ہیں

جلوے بھی انوکھے ہیں منظر بھی سہانا ہے

ہم کیوں نہ کہیں اُن سے رُو داد الم اپنی

جب اُن کا کہا خود بھی اللہ نے مانا ہے

محروم کرم اَس کو رکھیئے نہ سرِ محشر

جیسا ہے نصیر آخر سائل تو پُرانا ہے

Ik Mai He Nahi Un Par Qurabn Zamana Hai

صبح طیبہ میں ہوئی بٹتا ہے باڑا نور کا

مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ

الٰہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں

بے خُود کِیے دیتے ہیں اَندازِ حِجَابَانَہ​

Comments

Leave a Reply

Next Post

لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں

اُرْدُو نعت لیرکس – لو مدینے کی تجلی سے لگائے ہوئے ہیں LO MADINE KI TAJALLI SE LAGAYE HUYE HAIN اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ […]
LO MADINE KI TAJALLI SE LAGAYE HUYE HAIN
%d bloggers like this: