اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے

islamkidunya
APNI REHMAT KE SAMANDAR MEIN UTAR JAANE DE

APNI REHMAT KE SAMANDAR MEIN UTAR JAANE DE

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

ALLAHUMMA SALLE ALA SAYIDDINA

WA MAULANA MUHAMMADIN NABI YIL UMMI

WA ALA AALAYHI WA ASHAABAYHI WA BARIK WASALAM

 

اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے

 

اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے
بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے

سُوئے بطحا لئے جاتی ہے ہوائے بطحا
بوئے دنیا مجھے گمراہ نہ کر جانے دے

بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے

تیری صورت کی طرف دیکھ رہا ہوں آقا
پتلیوں کو اِسی مرکز پہ ٹھہر جانے دے

اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے

زندگی! گنبدِ خضرٰی ہی تو منزل ہے مری
مجھ کو ہریالیوں میں خاک بسر جانے دے

موت پر میری شہیدوں کو بھی رشک آئے گا
اپنے قدموں سے لپٹ کر مجھے مر جانے دے

اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے

خواہشِ ذات بہت ساتھ دیا ہے تیرا
اب جدھر میرے مُحَمّد ہیں اُدھر جانے دے

روک رضواں نہ مظفؔر کو درِ جنت پر
یہ مُحَمّد کا ہے منظورِ نظر جانے دے

اپنی رحمت کے سمندر میں اُتر جانے دے
بے ٹھکانہ ہوں ازل سے مجھے گھر جانے دے

اے صبا مصطفٰی سے کہہ دینا غم کے مارے سلام کہتے ہیں

حضرت عمر رضی اللہ عنہ كے دور میں جب بیت المقدس فتح ہوا

شیطان انسان کہ دل پر اپنی ناک لگاۓ ھوۓ

کسریٰ کے کنگن ایک بدو کی بانہوں میں

Comments

Leave a Reply

Next Post

چلو دیارِ نبیﷺ کی جانب درود لب پر سجا سجا کر

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ALLAHUMMA SALLE ALA SAYIDDINA WA MAULANA MUHAMMADIN NABI YIL UMMI WA ALA AALAYHI WA ASHAABAYHI WA […]
CHALO DIYAAR-E-NABI KI JAANIB DUROOD LAB PAR SAJA SAJA KAR
%d bloggers like this: