عکسِ روئے مصطفےﷺ سے ایسی زیبائی ملی

islamkidunya
عکسِ روئے مصطفےﷺ سے ایسی زیبائی ملی

Akse Rooe Mustafa Se Aisi Zabae Mili

عکسِ روئے مصطفےﷺ سے ایسی زیبائی ملی  –  اُرْدُو نعت لیرکس

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

عکسِ روئے مصطفےﷺ سے ایسی زیبائی ملی
کِھل اُٹھا رنگِ چمن ، پُھولوں کو رعنائی ملی

سبز گنبد کے مناظر دیکھتا رہتا ہوں میں
عشق میں چشمِ تصور کو وہ گیرائی ملی

جس طرف اُٹھیں نگاہیں محفلِ کونین میں
رحمۃ للعٰلمین کی جلوہ فرمائی ملی

ارضِ طیبہ میں میسر آگئی دو گز زمیں
یوں ہمارے منتشر اجزا کو یکجائی ملی

اُن کے قدموں میں ہیں تاج و تخت ہفت اقلیم کے
آپﷺ کے ادنٰی غلاموں کو وہ دارائی ملی

بحرِ عشقِ مصطفے ﷺ کا ماجرا کیا ہو بیاں
لطف آیا ڈوبنے کا جتنی گہرائی ملی

چادرِ زہرا کا سایہ ہے مرے سر پر نصیر
فیضِ نسبت دیکھیے ، نسبت بھی زہرائی ملی

مدینےکا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ

مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

منظر فضائے دہر میں سارا علی کا ہے

مولاي صلــــي وسلــــم دائمـــاً أبــــدا – قصیدہ بردہ شریف

Comments

Leave a Reply

Next Post

غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے

Ghulam Hashar Mein Jab Syed ul Wara Ke Chale غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے – اُرْدُو نعت لیرکس غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے لِوائے حمد کے سائے میں سر اُٹھا کے چلے چراغ لے کے جو عشاق مصطفےٰﷺ کے چلے ہوائے تُند کے جھونکے بھی […]
غلام حشر میں جب سید الوریٰ ﷺ کے چلے - اُرْدُو نعت لیرکس
%d bloggers like this: