اُرْدُو نعت لیرکساعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان

کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہے

نعتِ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہے

KIS KE JALWO KI JHALAK HAI YE UJALA KIYA HAI 

NAAT LYRICS

 

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

کس کے جلوے کی جھلک ہے یہ اجالا کیا ہے

ہر طرف دیدۂ حیرت زدہ تکتا کیا ہے

مانگ من مانتی منھ مانگی مرادیں لے گا

نہ یہاں ’’نا‘‘ ہے نہ منگتا سے یہ کہنا ’’کیا ہے‘‘

پند کڑوی لگے ناصح سے ترش ہواے نفس

زہرِ عصیاں میں ستمگر تجھے میٹھا کیا ہے

ہم ہیں اُن کے وہ ہیں تیرے تو ہوئے ہم تیرے

اس سے بڑھ کر تِری سمت اور وسیلہ کیا ہے

ان کی امّت میں بنایا انھیں رحمت بھیجا

یوں نہ فرما کہ تِرا رحم میں دعویٰ کیا ہے

صدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب

بخش بے پوچھے لجائے کو لجانا کیا ہے

زاہد اُن کا میں گنہ گار وہ میرے شافع

اتنی نسبت مجھے کیا کم ہے تو سمجھا کیا ہے

بے بسی ہو جو مجھے پرسشِ اعمال کے وقت

دوستو! کیا کہوں اُس وقت تمنّا کیا ہے

کاش فریاد مِری سُن کے یہ فرمائیں حضور

ہاں کوئی دیکھو یہ کیا شور ہے غوغا کیا ہے

کون آفت زدہ ہے کس پہ بلا ٹوٹی ہے

کس مصیبت میں گرفتار ہے صدمہ کیا ہے

کس سے کہتا ہے کہ للہ خبر لیجے مِری

کیوں ہے بے تاب یہ بے چینی کا رونا کیا ہے

اس کی بے چینی سے ہے خاطرِ اقدس پہ ملال

بے کسی کیسی ہے پوچھو کوئی گزرا کیا ہے

یوں ملائک کریں معروض کہ اِک مجرم ہے

اس سے پرسش ہے بتا تونے کیا کیا کیا ہے

سامنا قہر کا ہے دفترِ اعمال ہیں پیش

ڈر رہا ہے کہ خدا حکم سناتا کیا ہے

آپ سے کرتا ہے فریاد کہ یا شاہِ رُسل

بندہ بے کس ہے شہا رحم میں وقفہ کیا ہے

اب کوئی دم میں گرفتارِ بلا ہوتا ہوں

آپ آجائیں تو کیا خوف ہے کھٹکا کیا ہے

سُن کے یہ عرض مِری بحر ِ کرم جوش میں آئے

یوں ملائک کو ہو ارشاد ٹھہرنا کیا ہے

کس کو تم موردِ آفات کیا چاہتے ہو!

ہم بھی تو آ کے ذرا دیکھیں تماشا کیا ہے

ان کی آواز پہ کر اُٹّھوں میں بے ساختہ شور

اور تڑپ کر یہ کہوں اب مجھے پروا کیا ہے

لو وہ آیا مِرا حامی مِرا غم خوارِ اُمَم!

آ گئی جاں تنِ بے جاں میں یہ آنا کیا ہے

پھر مجھے دامنِ اقدس میں چھپا لیں سَروَر

اور فرمائیں ہٹو اس پہ تقاضا کیا ہے

بندہ آزاد شدہ ہے یہ ہمارے در کا

کیسا لیتے ہو حساب اس پہ تمھارا کیا ہے

چھوڑ کر مجھ کو فرشتے کہیں محکوم ہیں ہم

حکمِ والا کی نہ تعمیل ہو زہرہ کیا ہے

یہ سماں دیکھ کے محشر میں اٹھے شور کہ واہ

چشمِ بد دور ہو کیا شان ہے رتبہ کیا ہے

صدقے اس رحم کے اس سایۂ دامن پہ نثار

اپنے بندے کو مصیبت سے بچایا کیا ہے

اے رضؔا! جانِ عَنادِل تِرے نغموں کے نثار

بلبلِ باغِ مدینہ تِرا کہنا کیا ہے

https://www.youtube.com/watch?v=KECkWyYpRq4

اُرْدُو نعت لیرکس

اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے

روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں

محمد مظہر کامل ہے حق کی شان عزت کا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision Islamic Duas! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! SABR.. Beautiful. Masha’Allah ❤ Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! Islamic Duas! Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤ Allahumma innaka `afuwwun tuhibbul `afwa fa`fu `annee