Manqabatاعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا

Manqabat – Wah Kya Martaba Hai Ghaus Aey Bala Tera 

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

 

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا

اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا

 

سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا

اولیا ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا

 

کیا دبے جس پہ حمایت کا ہو پنجہ تیرا

شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کتا تیرا

 

تو حسینی حسنی کیوں نہ محی الدیں ہو

اے خضر مجمعِ بحرین ہے چشمہ تیرا

 

قسمیں دے دے کے کھلاتا ہے پلاتا ہے تجھے

پیارا اللہ ترا چاہنے والا تیرا

 

مصطفےٰ کے تنِ بے سایہ کا سایہ دیکھا

جس نے دیکھا مری جاں جلوہ زیبا تیرا

 

ابن زہرا کو مبارک ہو عروس قدرت

قادری پائیں تصدق مرے دولھا تیرا

 

کیوں نہ قاسم ہو کہ تو ابن ابی القاسم ہے

کیوں نہ قادر ہو کہ مختار ہے بابا تیرا

 

نبوی مینھ علوی فصل بتولی گلشن

حسنی پھول حسینی ہے مہکنا تیرا

 

نبوی ظل علوی برج بتولی منزل

حسنی چاند حسینی ہے اجالا تیرا

 

نبوی خور علوی کوہ بتولی معدن

حسنی لعل حسینی ہے تجلا تیرا

 

بحر و بر شہر و قری سہل و حزن دشت و چمن

کون سے چک پہ پہنچتا نہیں دعویٰ تیرا

 

حسن نیت ہو خطا پھر کبھی کرتا ہی نہیں

آزمایا ہے یگانہ ہے دوگانہ تیرا

 

عرض احوال کی پیاسوں میں کہاں تاب مگر

آنکھیں اے ابر کرم تکری ہین رستا تیرا

 

موت نزدیک گناہوں کی تہیں میل کے خول

آ برس جا کہ نہا دھو لے یہ پیاسا تیرا

 

آب آمد وہ کہے اور میں تییم برخاست

مشت خاک اپنی ہو اور نور کا اہلا تیرا

 

جان تو جاتے ہی جائے گی قیامت یہ ہے

کہ یہاں مرنے پہ ٹھہرا ہے نظارہ تیرا

 

تجھ سے در در سے سگ اور سگ سے ہے مجھ کو نسبت

میری گردن میں بھی ہے دور کا ڈورا تیرا

 

اس نشانی کے جو سگ ہیں نہیں مارے جاتے

حشر تک میرے گلے میں رہے پٹا تیرا

 

میری قسمت کی قسم کھائیں سگان بغداد

ہند میں بھی ہوں تو دیتا رہوں پہرا تیرا

 

تیری عزت کے نثار اے مرے غیرت والے

آہ صد آہ کہ یوں خوار ہو بروا تیرا

 

بد سہی، چور سہی، مجرم و ناکارہ سہی

اے وہ کیسا ہی سہی ہے تو کریما تیرا

 

مجھ کو رسوا بھی اگر کوئی کہے گا تو یونہی

کہ وہی نا، وہ رضا بندہ رسوا تیرا

 

ہین رضا یوں نہ بلک تو نہیں جید تو نہ ہو

سید جید ہر دہر ہے مولیٰ تیرا

 

فخ آقا میں رضا ارو بھی اک نظم رفیع

چل لکھا لائیں ثنا خوانوں میں چہرہ تیرا

Manqabat – Wah Kya Martaba Hai Ghaus Aey Bala Tera 

 

Tere Dayaar Ke Ehsaan Bhoolte Hi Nahin

Lahad Mein Ishqe Rukhe Shah Ka Daagh Le Ke Chale

اے عشقِ نبی میرے دل میں بھی سما جانا 

روک لیتی ہے آپ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں

میں لب کشا نہیں ہوں اور محو التجا ہوں​

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision Islamic Duas! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! SABR.. Beautiful. Masha’Allah ❤ Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! Islamic Duas! Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤ Allahumma innaka `afuwwun tuhibbul `afwa fa`fu `annee