اُرْدُو نعت لیرکساعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان

سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول

SAR TA BA-QADAM HAI TANE SULTANE ZAMAN PHOOL

COLLECTION OF NAAT LYRICS

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

سر تا بقدم ہے تن سلطان زمن پھول

لب پھول، دہن، پھول، ذقن پھول، بدن پھول

صدقے میں ترے باغ تو کیا لائے ہیں بن پھول

اس غنچہ ءِ دل کو بھی تو ایما ہو کہ بن پھول

تنکا بھی ہمارے تو ہلائے نہیں ہلتا

تم چاہو تو ہو جائے ابھی کوہِ محن پھول

واللہ جو مل جاے مرے گل کا پسینہ

مانگے نہ کبھی عطر نہ پھر چاہے دلہن پھول

دل بستہ و خوں گشتہ نہ خوشبو نہ لطافت

کیوں غنچہ کہوں ہے مرے آقا کا دہن پھول

شب یاد تھی کن دانتوں کی شبنم کہ دمِ صبح

شوخانِ بہاری کے جڑاﺅ ہیں کرن پھول

دندان و لب و زلف و رُخِ شہ کے فدائی

ہیں دُرِّ عدن لعل یمن مشک ختن پھول

بو ہو کہ نہاں ہو گئے تابِ رُخِ شہ میں

لو بن گئے ہیں اب تو حسینوں کا دہن پھول

ہوں بارِ گنہ سے نہ خجل دوشِ عزیزاں

للہ مری نعش کر اے جان چمن پھول

دل اپنا بھی شیدائی ہے اس ناخنِ پا کا

اتنا بھی مہِ نو پہ نہ اے طرخِ کہن پھول

دل کھول کے خون رو لے غمِ عارضِ شہ میں

نکلے تو کہیں حسرتِ خوں نا بہ شدن ھپول

کیا غازہ مَلا گردِ مدینہ کا جو ہے آج

نکھرے ہوئے جوبن میں قیامت کی پھبن پھول

گرمی یہ قیامت ہے کہ کانٹے ہیں زباں پر

بلبل کو بھی اے ساقی صہبا و لبن پھول

ہے کون کہ گریہ کرے یا فاتحہ کو آئے

بیکس کے اٹھائے ترے رحمت کے بھرن پھول

دل غم تجھے گھیرے ہیں خدا تجھ کو وہ چمکائے

سورج ترے خرمن کو بنے تیری کرن پھول

کیا بات رضا اس چمنستانِ کرم کی

زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول

اُرْدُو نعت لیرکس

حلقے میں رسولوں کے وہ ماہِ مدنی ہے

کوئی سلیقہ ہے آرزو کا ، نہ بندگی میری بندگی ہے

مصطفی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

نہ آسمان کو یوں سر کشیدہ ہونا تھا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision Islamic Duas! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! SABR.. Beautiful. Masha’Allah ❤ Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤
Duas to Increase Rizq & Wealth | Duas for Provision 4 Promises that ALLAH Made in Holy Quran! Recite this 100 Times a day! Easy Dhikr! Islamic Duas! Beautiful Masjid Al Haram Makkah ❤ Allahumma innaka `afuwwun tuhibbul `afwa fa`fu `annee