Site icon ISLAM KI DUNYA

اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

ALLAH NE POHNCHAYA SARKAR KE QADMON MEIN

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

ALLAH NE POHNCHAYA SARKAR KE QADMON MEIN

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

اللہ نے پہنچایا سرکارﷺ کے قدموں میں

کیا کیا نہ سکوں پایا سرکارﷺ کے قدموں میں

دل کا تھا عجب عالم ان کے در اقدس پر

سر پر تھا عجب سایہ سرکارﷺ کے قدموں میں

وہ رب محمدﷺ کا تھا خاص کرم جس نے

عالم نیا دیکھلایا سرکارﷺ کے قدموں میں

جب سامنے جالی کے اشکوں کی سلامی دی

سو شکر بجا لایا سرکارﷺ کے قدموں میں

تارا تھا کہ جگنو تھا گوہر تھا کہ برگ گل

جو اشک کہ لہرایا سرکارﷺ کے قدموں میں

سانسوں کا تموج بھی اک بار لگا مجھ کو

وہ مرحلہ بھی آیا سرکارﷺ کے قدموں میں

وہ اپنے گناہوں کا احساس تھا بس تائب

جس نے مجھے تڑپایا سرکارﷺ کے قدموں میں

ALLAH nay poohnchaya SARKAR k qadmon may

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر ، ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں

مولاي صلــــي وسلــــم دائمـــاً أبــــدا – قصیدہ بردہ شریف

یا محمد نورِ مجسم یا حبیبی یا مولائی

وہ کمالِ حُسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں

Comments
Exit mobile version